وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے 4 دنوں میں بھارت کو سبق سکھا کر 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا ہے۔
بھارتی جارحیت میں آزاد کشمیر میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند دن پہلے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک ایسی جنگ چھڑی جو کسی بھی لمحے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی تھی، اور جس کے نتائج خدانخواستہ بہت بھیانک ہوسکتے تھے، پہلگام کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن بھارت نے اس کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی، ہم نے پوری دنیا کو باور کرایا کہ یہ ایک جھوٹا، بے بنیاد الزام ہے اور یہ ایک بہت بڑی سازش کا حصہ ہے، جو خطے کے امن کو تباہ و برباد کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو کتنی امدادی رقم ملے گی؟ تفصیلات جاری
وزیراعظم نے کہا کہ اس کے بعد میں نے کاکول اکیڈمی میں اس وقعے کی عالمی تحقیقات کے لیے تیار ہیں اور اپنا کیس حقائق کی بنیاد پر بیان کریں گے، بھارت کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی تھی چنانچہ اس نے پاکستان پر حملہ کردیا، بھارتی حملوں میں بہاولپور، دوسرے علاقوں میں 33 افراد شہید اور 55 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں شہدا اور زخمی ان کے علاوہ ہیں، نہتے پاکستانیوں پر بھارت نے حملہ کیا۔
حملے کے دوران پاکستان نے انڈیا کے نہتے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ ہم نے بھارت کے وہ 5 جہاز گرائے جن پر ان کو نازتھا اور فتح میزائل کے ساتھ ان کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا ،وزیراعظم شہباز شریف pic.twitter.com/cRG27U51zx
— WE News (@WENewsPk) May 22, 2025
انہوں نے کہا کہ معرکے کے دوران پاکستان نے ہندوستان کے نہتے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے جن پر اسے بڑا ناز تھا، رافیل، مگ 29 اور دوسرے جہاز گرائے اور الفتح میزائیلوں کے ساتھ بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مگر بھارت باز نہیں آیا اور بھارت پر تواتر کے ساتھ الزامات بھی لگاتا رہا اور پاکستان پر ہرجگہ حملے جاری رکھے، 9 اور 10 مئی کی رات ہم نے بھارت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے بے شمار ممالک اس بات پر یکسو تھے کہ پاکستان حق پر ہے، پاکستان نے جو عالمی تحقیقاتی کمیشن کی آفر کی ہے اس سے پاکستان کی سچائی پاکستان کے ہاتھ صاف ہونے کے واضح ثبوت ہیں، لہذا یہ پہلی بات ہے کہ ہندوستان ایک ایسے گھمنڈ میں تھا، اس کو غرور تھا کہ پوری دنیا کی طاقتیں اس کے ساتھ کھڑی ہیں، لیکن ہندوستان کے دوست نیوٹرل ہوگئے اور جو نیوٹرل تھے انہوں نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا کہ پاکستان کو مؤقف جائز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس وقت کا انتظار کریں گے جب بھارت کو شکست دیں گے، وزیر اعظم کا قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی رات کو ہم نے فیصلہ کیا کہ اب ہم جواب دیں گے، پہلے جو ہم نے 6 جہاز گرائے وہ ہم نے دفاعی قدم اٹھایا جو ہمارا حق تھا کہ ہندوستان حملہ آور تھا، ہم نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے اس کے 6 جہاز گرائے اور پھر 10 مئی کو بھارتی کی دوسری تنصیابت کو نقصان پہنچایا، 9 کی رات کو ہم نے فیصلہ کیا کہ اب ہم اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کے اوپر میئر اٹیک کریں گے۔
صبح 02:30بجے مجھے فون آیا اور سپہ سالار نے کہا کہ وزیر اعظم ہندوستان نے پاکستان کے مختلف حصوں پر میزائل حملہ کر دیا ہے ، آرمی چیف کی آواز میں اعتماد ، جوش اور جذبہ تھا، سپہ سالار نے مجھے کہا کہ وزیر اعظم اب ہندوستان کے منہ پر ایسا تھپڑ مارا جائے جو وہ قیامت تک یاد رکھے گا: وزیر… pic.twitter.com/RYCyGOzPBM
— WE News (@WENewsPk) May 22, 2025
شہباز شریف نے کہا کہ سپہ سالار نے فون پر مجھ سے کہا کہ دشمن کو ایسا زوردار تھپڑ لگایا جائے کہ وہ قیامت تک یاد رکھے، اس کے نتیجے میں پھر آپ نے دیکھا کہ پٹھانکوٹ سے لے کر بھارت کا کوئی بھی ایئرپورٹ ہمارے شاہینوں اور الفتح میزائلوں کی زد سے باہر نہیں تھا، پھر صبح 9 بجے مجھے سپہ سالار کا فون آیا کہ بھارت جنگ بندی کے لیے، یعنی مودی سرکار گھٹنے ٹیکنے کے لیے تیار ہے۔
آج اگر چیف آف آرمی اسٹاف کو فیلڈ مارشل کا ٹائٹل قوم نے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے عطافرمایا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑی عزت ہے کہ یہ ایسی دلیر قیادت ہے جس نے بے خوف ہوکر فرنٹ سے لیڈ کیا ، وزیراعظم شہباز شریف pic.twitter.com/qoujPqOAlU
— WE News (@WENewsPk) May 22, 2025
انہوں نے کہا کہ ، یہ ہے وہ تاریخ وہ پاکستان کی افواج اور شہدا نے اپنے خون سے رقم کی ہے، یہ حقیقت ہے کہ اب مودی سرکار پاکستان پر حملہ آور ہونے کے لیے 100 مرتبہ سوچے گی، کیونکہ اسے پتا چل گیا ہے کہ ہماری بری اور بحری افواج پوری طرح تیار ہیں، ان 4 دنوں میں بھارت کو جو سبق سکھایا گیا میری نظر میں 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں شاہین میزائل استعمال نہیں کیا گیا، پاکستان نے بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا
کچھ ممالک کا خیال تھا کہ پاکستان بھارت سے بہت پیچھے رہ گیا ہے، اس جنگ نے اس ابہام کو غلط ثابت کردیا، اس جنگ میں ہمیں نیوکلیئر ہتھیاروں کی دور دور تک ضرورت نہیں پڑی اور نہ قیامت تک پڑے گی، یہ فتح عوام کی دعاؤں سے ملی ہے جو افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے دوران پوری قوم متحدہ ہوئی جو کیل سے لے کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد تھی، یہ اتحاد، اتفاق وہ دولت ہے جو کسی بھی قوم کو اگر نصیب ہوجائے تو بڑی سے بڑی مشکل بھی آسان ہوجاتی، اسی اتحاد و اتفاق کی طاقت سے ہم نے ملک کی معاشی ترقی کے سفر کو طے کرنا ہے۔
آج اگر چیف آف آرمی اسٹاف کو فیلڈ مارشل کا ٹائٹل قوم نے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے عطافرمایا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑی عزت ہے کہ یہ ایسی دلیر قیادت ہے جس نے بے خوف ہوکر فرنٹ سے لیڈ کیا ، وزیراعظم شہباز شریف pic.twitter.com/qoujPqOAlU
— WE News (@WENewsPk) May 22, 2025
انہوں نے کہا کہ اگر آج قوم نے چیف آف آرمی اسٹاف کو فیلڈ مارشل کا خطاب دیا ہے تو یہ قوم کی بہت بڑی عزت ہے کہ ایسا دلیر سپاہی ہے جس نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی تعریف کررہا ہے کہ آپ نے بڑی محنت سے معیشت کو دوبارہ مستحکم کیا ہے، مگر اصل تعریف اس وقت ہوگی جب یہ قوم قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرے گی اور ایک فولادی قوم بنے گی، دن رات محنت کے ذریعے یہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔
شہدا کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم
وزیراعظم نے شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کو 10 لاکھ سے بیس لاکھ روپے کے چیک دیے گئے ہیں، اور بہت جلد باقی تمام کو بھی دے دیے جائیں گے، افواج پاکستان کے شہدا کو رینک کے حساب سے ایک کروڑ سے لے کر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، افواج پاکستان نے جو کہا کر دکھایا
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے شہدا کے ورثا کو گھر کی سہولت کے لیے عہدے کے لحاظ سے ایک کروڑ 90 روپے سے لے کر چار کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے، شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی تنخواہ مع الاؤنسز جاری رہے گی، شہدا کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم مہیا کی جائے گی، شہدا کی بیٹیوں کی شادی کے لیے دس لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی،افواج پاکستان کے زخمیوں کو بیس لاکھ روپے سے لے کر پچاس لاکھ روپے تک ادا کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ہر حکومت نے کشمیریوں کی آزادی کے لیےآواز اٹھائی اور سفارتی سطح پر ہر طرح ساتھ دیا، چوبیس کروڑ عوام کی دعائیں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جو دہائیوں سے بے پناہ ظلم برداشت کررہے ہیں، جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا پاکستان ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔













