آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے  دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا، ، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا،افواج پاکستان نے اپنی سرحدوں کا دفاع کیا اور دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا

آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم یہاں مادر وطن کے لیے شاندار خدمات پر آرمی چیف و فلیڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہیں، ہم اپنے قومی ہیروز آرمی چیف، چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ایئرچیف اور نیول چیف کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جارحیت کرنے والے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور اسے سبق سکھایا، افواج پاکستان نے اپنی سرحدوں کا دفاع کیا اور دشمن کو بھرپور جواب دیا، ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی ہے، پاکستان نے اللہ کی مدد سے دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا، کشیدہ صورتحال کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، فیلڈ مارشل کا کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی خود مختاری اور سلامتی کے لیے فیلڈ مارشل کا کردار بہت اہم ہے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، قوم کے بہادر سپوت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی۔

اس سے قبل آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ سے نوازا گیا۔

بیٹن آف فیلڈ مارشل دیے جانے کی تقریب اسلام آباد میں ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک اور دیگر وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

 سروسز چیفس، صوبائی گورنرز اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، غیر ملکی سفارتکار، سول وعسکری حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کے ساتھ کھڑے وزیراعظم شہباز شریف نے’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ پاک افواج کے سپریم کمانڈر عاصم منیر کے حوالے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ