کوہاٹ: اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 4 لیویز اہلکار بھی گرفتار

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوہاٹ پولیس نے  بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے دہشت گردی کی ایک ممکنہ خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس نے لیویز کے 4 اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار بھی کیے۔

ایس پی آپریشنز زاہد خان کے مطابق ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ سرکاری پک اپ گاڑی میں غیر قانونی طور پر اسمگل کی جارہی تھی جسے مرئی چیک پوسٹ کے قریب پکڑ لیا گیا۔

کارروائی کے دوران گولہ بارود اور ہتھیار ضبط کرلیے گئے جن میں راکٹ لانچر، انٹی ائیر کرافٹ گن، 18 راکٹ گولے اور 20 راکٹ شیل بوسٹرز بھی شامل تھے۔

زاہد خان نے بتایا کہ اس موقع پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں لیوی خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے قبضے سے 13 دستی بم، 2 ایس ایم جی گن، ہلکے و بھاری ہتھیاروں کے 3000 کے قریب کارتوس اور مشین گن اسٹینڈ بھی برآمد کرلیے گئے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اتنی بڑی تعداد میں پکڑے گئے ہتھیار اور گولہ بارود کی بھاری مقدار کو تخریب کاری کےکسی منصوبے کے لیے اورکزئی سے درہ آدم خیل اسمگل کیا جا رہا تھا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ تخریب کاری کی کوشش ناکام بنانے کی کارروائی آر پی او کوہاٹ شیر اکبر خان اور ڈی پی او جمیل الرحمن کی قیام امن اور کاؤنٹر کرائمز کے حوالے سے وضع کردہ جامع پلان کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمہ تھانہ استرزئی میں درج کر لیا گیا جب کہ اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ میں ملوث لیوی خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سے تخریب کاری سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں