لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں

ہفتہ 24 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث 2 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے، جبکہ لاہور پہنچی 2 پروازوں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے، شدید طوفان کے باعث نجی ایئرلائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچی۔

یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث لاہور اور اسلام آباد میں فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر

نجی ایئرلائنز کی پرواز ایف ایل 942 نے لاہور ایئرپورٹ پر رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی۔

آندھی کے باعث طیارے کو شدید ہچکولے لگے جس سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی،  انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کو واپس کراچی بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بدترین موسم سے فلائٹ آپریشن درہم برہم، متعدد پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو واپس کراچی جانے کی ہدایت کی۔

اسکردو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 454 کو بھی منسوخ کردیا گیا، گوانگزو سے لاہور آنےوالی پرواز cz-6037 کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو ملتان اتار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کی روانگی منسوخ

دوسری جانب اسلام آباد سے لاہور ایئرپورٹ پہنچی قومی ایئرلائنز کی پرواز کو بھی لاہور میں اترنے کے بجائے کراچی بھیج دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کے باعث پی آئی اے کی اندرون ملک اور بیرون ملک جانیں والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی، اسکردو اور دبئی جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ طے پاگیا، معاہدے سے سپلائی چین مستحکم ہوگا، نریندر مودی

بی این پی کا انتخابی منشور جاری، ’فیملی کارڈ‘ سمیت 9 بڑے وعدے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوباما سے متعلق شیئر کی گئی اپنی توہین آمیز ویڈیو کی خود ہی مذمت کردی

جماعتِ اسلامی کے امیر کی بی این پی چیئرمین کو براہِ راست عوامی مباحثے کی دعوت

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!