عمران خان اور ثاقب نثار کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ملک محمد احمد خان اور عطا تارڑ نے دائر کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس الیکشن ایکٹ 2017 اور آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت دائر کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں الیکشن سے استدعا کی گئی ہے کہ کرپشن، کرپٹ پریکٹسیسز، پنجاب اسمبلی کے امیدواروں سے ٹکٹ کے بدلے رشوت لینے کے الزامات میں عمران خان اور ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ریفرنس کے ہمراہ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کا متن لگایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست سمیت دیگر دستاویزات اور ریکارڈ بھی ریفرنس کے ہمراہ پیش کیاگیا ہے۔

ریفرنس میں عمران خان، ثاقب نثار، نجم ثاقب، ابوزر چوہدری، میاں عزیر، اعجاز احمد چوہدری، اسد عمر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ مالی اور اخلاقی دونوں قسم کی کھلی کرپشن کی بنا پر یہ شکایت دائر کر رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے پارٹی انتخابی ٹکٹوں کی خریدوفروخت جاری ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ ایک سیاسی جماعت نے قانون، اخلاقیات اور جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ پارٹی ٹکٹوں میں کرپشن کر کے سیاست کے مقدس شعبے کو گندا کیا جا رہا ہے۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین، قانون اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ 29 اپریل کو میڈیا میں سامنے آنے والی آڈیو سے مذکورہ افراد بے نقاب ہوئے ہیں اور یہ پتہ چلا ہے کہ مذکورہ افراد براہ راست اس جرم میں ملوث ہیں۔ عمران خان نے خود پارٹی ٹکٹ دیے ہیں۔

ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آڈیو اور 26 اپریل کو عمران خان کے ملزم ابوزر کو پارٹی انتخابی ٹکٹ دینے سے حقیقت ثابت ہوگئی ہے۔ آڈیو لیک میں اعتراف کیاگیا ہے کہ ثاقب نثار اس ڈیل میں ملوث ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثاقب نثار، اعجاز چوہدری، اسد عمر نے سہولت کاری کی اور اس سارے عمل سے الیکشن کو جانوروں کی خریداری بنا دیا گیا ہے اس لیے الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کروائے اور ملزمان کو سزا دی جائے۔

ریفرنس میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے اور یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جنرل الیکشن میں جاری کردہ پارٹی ٹکٹ معطل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی ایک آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے مبینہ طور پر ڈیل کر رہے تھے اور عمران خان نے کچھ حلقوں کے ٹکٹ تبدیل بھی کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز