یوکرین کا روسی صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ ناکام، فضائی لڑائی میں ڈرون تباہ

اتوار 25 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر کو یوکرین کی جانب سے ایک بڑے ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا، جب وہ 20 مئی کو کرسک ریجن کے دورے پر تھے، تاہم اسے ناکام بنا دیا گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق روس کے فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر یوری داشکن نے روسی میڈیا کو بتایا کہ جب یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا تو صدر ولادیمیر پیوٹن کا ہیلی کاپٹر قریباً حملے کے مرکز میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں پیوٹن سے متوقع ملاقات: ٹرمپ روس یوکرین جنگ رُکوانے کے لیے پُرعزم

انہوں نے کہاکہ روسی صدر کے ہیلی کاپٹر نے فضائی دفاعی لڑائی میں حصے لیتے ہوئے یوکرین کے ڈرونز مار گرائے۔

انہوں نے کہاکہ روسی صدر پیوٹن کا ہیلی کاپٹر جونہی کرسک ریجن کی فضا میں داخل ہوا تو یوکرین کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ صرف صدارتی ہیلی کاپٹر کی محفوظ پرواز کو یقینی بنایا بلکہ فضائی دفاع کی لڑائی بھی لڑی۔ اور روس نے تمام یوکرینی ڈرونز کو تباہ کرکے حملہ ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے 20 مئی کو کرسک کا دورہ کیا تھا، جہاں ان کی مقامی رضاکاروں، میونسپل حکام اور عبوری گورنر سے ملاقات ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ