’لندن سے بہتر سیکیورٹی تو پاکستان میں ہے‘، اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ لوگرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور چند نوجوانوں نے ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کی تاہم اداکارہ کے ساتھیوں نے انہیں ہجوم سے با حفاظت نکال لیا۔ اس موقع پر ہمایوں سعید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

واقع پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ کسی نے کہا کہ یہ ایسے ایونٹس میں جاتی ہی کیوں ہیں تو کسی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اس وقت کہاں پر تھی عوام کا یہ رویہ بہت جاہلانہ ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ لندن سے بہتر سیکیورٹی تو پاکستان میں ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ لندن کی عوام کو کیا ہو گیا ہے۔ صبا عباس لکھتی ہیں کہ ’اور جاؤ بھاگ بھاگ کے لندن، اپنا پاکستان ہی اچھا ہے‘۔

اس واقعے پر تاحال ماہرہ خان یا ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم لو گرو 6 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار