کرتارپور راہداری بھارتی ہٹ دھرمی کے سبب سونی

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امن کی راہداری کرتارپور بھارتی حکومت کی ضد اور انا کے سبب 20 روز سے بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ برادری ہمارے سر آنکھوں پر ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کرتارپور کا دورہ

پاک بھارت کشیدگی کے بعد سیز فائر کے باوجود 2 ہفتوں سے بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو ان کے مقدس ترین مقام دربار صاحب کرتار پور آنے کی اجازت نہیں مل رہی۔

کرتار پور گوردوارہ کے ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ کہتے ہیں ہم اپنے سکھ بھائیوں کے لیے آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے راہداری کھلی ہے جبکہ پابندی بھارت نے لگائی ہوئی ہے۔

70 سال کی دعاؤں کے بعد سکھوں کو کرتار پور راہداری سے دربار صاحب آکر درشن اور عبادت کا موقع ملا جس پر پابندی لگادی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان نے کرتار پور معاہدے میں 5 سال کی توسیع کردی

2 عالمی جنگوں میں بھی  کسی مذہب کے پیروکاروں کو ان کے مقدس مذہبی مقامات پر جانے سے نہیں روکا گیا۔

سکھ برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کرتار پور راہداری کو سیاست اور دشمنی کی بھینٹ نہ چڑھائے اور فوری طور پر کرتار پور راہداری کو کھول دے۔ مزید تفصیل جانیے کرتار پور سے نمائندہ وی نیوز دلشاد شریف کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے