پاکستان میں ریفریجریٹر اور ڈیپ فریزرز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی؟

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب الیکٹرونک اشیا کی قیمتیں بھی تقریبا دوگنی ہوچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ عیدِ قرباں پر اس ضمن میں خریدوفروخت کا وہ رجحان نظر نہیں آیا جو عموماً سخت  گرم موسم میں منائی جانیوالی اس بڑی عید کے موقع پر دیکھا جاتا ہے۔

راولپنڈی باڑا بازار میں تقریبا 12 برس سے الیکٹرانک اشیا کے کاروبار سے وابستہ شاہین سلیم کہتے ہیں کہ عید قرباں پر ڈیپ فریزرز کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کے علاوہ گرمیاں شروع ہوتے ہی ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی خریداری کا رجحان غالب رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کیوں پھیلتا ہے؟

مگر خاص طور پر گزشتہ 3 برسوں سے اس رجحان میں بہت کمی آ چکی ہے، چونکہ اب مہنگائی کی شرح ملک میں نسبتاً کم ہوئی ہے اور معیشت فی الحال مستحکم ہے، جس کی وجہ سے تمام الیکٹرونکس کی قیمتوں میں تقریبا 10 ہزار روپے تک کمی ہوئی ہے۔

شاہین سلیم اس کمی کو الیکٹرونکس کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہیں کیونکہ الیکٹرونکس کی قیمتوں میں کمی سے کاروبار بھی کچھ حد تک بحال ہوگا۔ ’ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مزید بہتر ہوگی اور الیکٹرونکس کی قیمتیں دوبارہ 3 سے 4 سال پہلے والی قیمتوں پر آ جائیں گی۔‘

چاندنی چوک راولپنڈی میں واقع میاں الیکٹرونکس کے مینیجر احمد تنویر نے بتایا کہ گزشتہ برس تک الیکٹرونکس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سال عید قرباں کے موقع پر قیمتیں بہت زیادہ ہونے کے باعث کاروبار کافی متاثر ہوا تھا۔ ’یہی ہمارا سیزن ہوتا ہے، شکر ہے اس بار قیمتیں تقریباً 5 سے 10 ہزار روپے کم ہو چکی ہیں، جو کاروباری طبقے اور عوام دونوں کے لیے ریلیف ہے۔‘

مزید پڑھیں: سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عید الاضحیٰ پر کون سے خاص پکوان تیار کیے جاتے ہیں؟

قیمتوں میں کمی کی وجہ بتاتے ہوئے احمد تنویر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ 22 سے 12 فیصد پر لانا ہے، جس کا اثر اب الیکٹرونکس کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔

شارجہ الیکٹرونکس کے مینیجر عامر عتیق نے بتایا کہ رواں برس الیکٹرونکس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ برس قیمتیں بڑھ گئی تھیں کیونکہ پارٹس کی عدم دستیابی کے باعث مینوفیکچرنگ نہیں ہو پا رہی تھی۔

’اب چونکہ امپورٹ کھل چکی ہے اور مینوفیکچرنگ بھی ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ تقریباً تمام الیکٹرونکس کی قیمتوں میں تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ