پاکستان کا خوف، بھارت نے پروٹوٹائپ ایڈوانس فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دے دی

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مئی کے مہینے میں پاکستان کے ہاتھوں ہر محاذ بشمول فضائی فرنٹ پر منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے پروٹوٹائپ ایڈوانس فائٹر جیٹ تیار کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ایک جدید لڑاکا جیٹ پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے ایک پروگرام کی منظوری دی جس کا مقصد مقامی ہتھیاروں کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی میں حزیمت اٹھانے کے بعد اسلحے کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا گیا ہے جو جلد ہی اس طیارے کے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنیوں سے ابتدائی دلچسپی کی درخواست جاری کرے گا۔ یہ جیٹ 2 انجنوں پر مشتمل پانچویں جنریشن کا اسٹیلتھ فائٹر ہو گا۔

مزید پڑھیے: آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

یہ منصوبہ بھارتی فضائیہ کے لیے انتہائی اہم ہے جس کے اسکواڈرنز کی تعداد روسی اور سابق سوویت طیاروں پر انحصار کے باعث 42 سے گھٹ کر 31 رہ گئی ہے جبکہ چین تیزی سے اپنی فضائی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔

پاکستان پہلے ہی چین کا جدید ترین جنگی طیارہ J-10 اپنے فضائی بیڑے میں شامل کر چکا ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت اس اسٹیلتھ فائٹر پروگرام میں مقامی کمپنی کے ساتھ شراکت کرے گا اور نجی یا ریاستی ملکیتی ادارے تنہا یا جوائنٹ وینچر کی شکل میں بولی دے سکیں گے۔

رواں سال مارچ میں ایک بھارتی دفاعی کمیٹی نے نجی شعبے کو فوجی طیارہ سازی میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی تاکہ بھارتی فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے اور ریاستی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ہال) پر بوجھ کم کیا جا سکے جو زیادہ تر بھارتی فوجی طیارے تیار کرتی ہے۔

مزید پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی سے ملک بحرانوں سے نکل آیا، ایکس سروس مین سوسائٹی

ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ پہلے ہی ہال پر ہلکے لڑاکا طیارے تیجس کی سست فراہمی پر تنقید کر چکے ہیں۔ تاہم اس کا الزام ہال نے امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کی جانب سے انجن کی سپلائی میں تاخیر پر عائد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟