وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کرکے تاجکستان روانہ

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان روانہ ہو گئے۔ لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے انہیں رخصت کیا۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی پاکستان اور آذربائیجان دونوں کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ 1998 میں اسی روز پاکستان نے ایٹمی قوت حاصل کی، جبکہ آذربائیجان نے آزادی کا جشن منایا۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کو برادر اسلامی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر الہام علییوف کی قیادت میں ملک نے نمایاں ترقی کی ہے۔ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر مفصل بات چیت کی۔ صدر الہام علییوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا اور ہم اس سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کیا

وزیراعظم اب تاجکستان کے دورے پر ہیں، جہاں وہ صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 25 مئی کو 4 ملکی دورے کا آغاز ترکیہ سے کیا تھا، جہاں ان کی ملاقات ترک صدر رجب طیب اردوان سے ہوئی۔ اس کے بعد وہ ایران گئے اور تہران میں صدر مسعود پزشکیان اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ایران میں وزیراعظم نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔

27 مئی کو وزیراعظم آذربائیجان پہنچے تھے، جہاں انہوں نے صدر الہام علییوف سے ملاقات کے علاوہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مشترکہ فورم سے بھی خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے