کیا ایمن خان کے چمن میں ایک اور پھول کھلنے کو ہے؟

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

حال ہی میں ایمن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک برانڈ لانچ کی تقریب میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔

اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو انہیں دیکھ کر مداحوں میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ایمن خان تیسری بار ماں بننے والی ہیں۔ اور یہ خاندان جلد ہی ایک نئے رکن کا استقبال کرے گا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین انہیں اس پر مبارکباد دیتے نظر آئے تو چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے دوپٹہ نہ لینے کی وجہ سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسی حالت میں دوپٹے کے بغیر باہر آنا اچھا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ دو انتہائی باصلاحیت اداکار ہیں، دونوں کی جوڑی کو پاکستانی خوب پسند کرتے ہیں۔ دونوں کے سوشل میڈیا پر مضبوط فالوورز ہیں، ایمن خان کے انسٹاگرام پر 12.1 ملین اور منیب بٹ کے 5 ملین سوشل میڈیا فالوورز ہیں۔

منیب بٹ اور ایمن خان سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہیں اور وقتاً فوقتاً پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں، اس جوڑی کو اللہ نے 2 پیاری بیٹیوں امل اور میرال سے نوازا ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا جبکہ ان کے ہاں دوسری بیٹی میرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم