سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 مئی کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھی فتنہ الہندوستان کا ایک دہشتگرد مارا گیا ہے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟