خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش، آسمانی بجلی گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سہ پہر کے بعد اچانک تیز اندھی اور طوفانی بارش شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

مردان میں طوفانی بارش سے حادثات

ضلع مردان کے مختلف علاقوں بشمول کاٹلنگ قاسمی، اخون بابا، بخشالی، اسلام آباد کلے، تخت بھائی، منگاہ، رستم پیشکنڈو اور جبل مدرسہ میں طوفانی بارش کے باعث دیواریں، گیٹ اور کمرے کی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی

ریسکیو 1122 کے مطابق دیوار گرنے کے مختلف واقعات میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوی ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ اسلام آباد کلے تخت بھائی میں چھت گرنے کے واقعے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوئیں جب کہ ایک اور حادثے میں بچی شدید زخمی ہوئی۔

بخشالی چمڈھیری، منگاہ، رستم پیشکنڈو اور دیگر علاقوں میں بھی زخمیوں کو ایم ایم سی اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں مسلسل الرٹ ہیں اور شہریوں کو بروقت امداد فراہم کر رہی ہیں۔ سڑکوں پر گرے درختوں کو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جا سکے۔

مہمند میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ

ضلع مہمند، تحصیل صافی کے علاقے خانقاہ ماربل درنگ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ جس نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا: بیواؤں و یتیموں کے لیے سہارا و روشن مسقتبل کارڈز کا اجرا

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طوفانی موسم میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، کمزور دیواروں اور درختوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

بارشوں اور تیز ہواؤں کی باعث پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟