ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعرات کی شام اور رات سے لے کر جمعہ تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث بجلی کے کھمبے، درخت، سولر پینل اور دیگر کمزور ڈھانچے متاثر ہو سکتے ہیں۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور حیدرآباد میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

نمایاں بارشیں (ملی میٹر):

کشمیر: گڑھی دوپٹہ 17، مظفرآباد (ایئرپورٹ 16، سٹی 14)
خیبرپختونخوا: کاکول 16، دیر بالا 14، پشاور ایئرپورٹ 04
پنجاب: مری 14، اسلام آباد ایئرپورٹ 08، چکوال و ڈی جی خان 03
بلوچستان: بارکھان 05
گلگت بلتستان: چلاس و گوپس 02
سندھ: حیدرآباد ایئرپورٹ 01

مزید پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

سب سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):

جیکب آباد، تربت، سبی: 47
بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو: 45

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کمزور تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی وجوہات کیا ہیں؟

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش