خیبرپختونخوا: بیواؤں و یتیموں کے لیے سہارا و روشن مسقتبل کارڈز کا اجرا

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔

یتیم بچوں کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور بیواؤں کے لیے سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کردیا گیا ہے۔

تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین، اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کس تاریخ کو ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر روشن مستقبل کارڈ  سے 9 ہزار یتیم بچے مستفید ہوں گے۔

سہارا کارڈ کے تحت 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کی بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ فی الوقت  15 ہزار بیوائیں  سہارا کارڈ  سے مستفید ہوں گی۔

ان کارڈز  کے ذریعے یتیم بچوں اور بیواؤں کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک باقاعدگی سے مالی امداد ملے گی۔

عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مئی اور جون کی امدادی رقم یعنی 10،10 ہزار روپے اکٹھے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کی فراہمی کے لیے مستحقین کا انتخاب ایک صاف اور شفاف طریقے سے کیا گیا ہے۔ مزید مستحقین کو بھی معاونت فراہم کرنے کے لیے ان پروگراموں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

رواں  سال جولائی کے مہینے میں مزید مستحقین کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت بانی چیئرمین عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن پر عمل پیرا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ  میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

انہوں نے کہا کہ وہ پروگراموں کے اجرا پر محکمہ سماجی بہبود کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف، میرٹ اور مساوات ریاست مدینہ کی بنیادی خصوصیات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں