بلوچستان میں لیویز کا پولیس میں انضمام، تجویز کس کی تھی؟

جمعرات 29 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کی مخالف کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟

 بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت    ایک گھنٹہ 15 منٹس کی تاخیر شروع ہوا اجلاس کے ایجنڈے میں  3 قرار دادیں، توجہ دلاؤ نوٹسز اوروقفہ سوالات شامل تھے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لیویز کو ختم کرنے کے لیے فاٹا کے ایک سابق  ایم این اے نے وزیراعظم کو لکھا تھا جس پر وزیراعظم نے چیف سیکریٹری کو لیویز ختم کرنے کا حکم دیا۔

یونس عزیز زہری نے کہا کہ فاٹا کےسابق ایم این اے کے کہنے پر لیویز کو ختم کیا جارہا ہے جو ایک غلط عمل ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان، دہشتگردوں کے آگے ہتھیارڈالنے کے الزام میں 15 لیویز اہلکار برطرف

نیشنل پارٹی کے رکن رحمت صالح بلوچ بے کہا کہ فاٹا کے ایم این اے کون ہوتے ہیں یہاں سے لیویزکو ختم کروانے والے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے ایم این اے کے کہنے پر یہ کچھ ہورہا ہے تو ہمارا اسمبلی میں بیٹھنے کا کیا فائدہ ہے۔

جماعت اسلامی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قرارادادوں پر وزیراعظم ایکشن نہیں لیتے جس پر ہمیں احتجاج کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں معصوموں کا خون، مودی ذمہ دار ہے: گرپتونت سنگھ پنوں

اپوزیشن کے اراکین ایوان سے واک آوٹ کرگئے جس کے باعث  توجہ دلاؤ نوٹسز اور وقفہ سوالات  اور تمام قراردادیں نمٹادی دی گئیں۔

بلوچستان اسمبلی کااجلاس 31 مئی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل