چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی حج پر روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی آج صبح فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ عیدالاضحیٰ کے چوتھے روز وطن واپس آئیں گے۔

چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی سادہ تقریب دوپہر اڑھائی بجے ججز بلاک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی، جہاں جسٹس جمال خان مندوخیل ان سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی سیکریٹری مذہبی امور کا مکہ مکرمہ کا دورہ، حج 2025 کے انتظامات کا جائزہ

ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر سنیارٹی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی ان دنوں بیرون ملک موجود ہیں، جس کے باعث حلف لینے کی ذمہ داری جسٹس مندوخیل کو سونپی گئی ہے۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی غیر حاضری کے دوران عدالتی امور قائم مقام چیف جسٹس منیب اختر کی زیر نگرانی جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں