بلوچستان کے علاقے سوراب میں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم کالعدم تنظیم (بی ایل اے) کے دہشتگردوں کے بذدلانہ حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنز ریونیو شہید ہوگئے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
بلوچستان کے ضلع سوراب میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ 50 سے زائد دہشتگردوں نے شہری علاقوں، سرکاری عمارتوں اور معصوم بلوچ عوام کو نشانہ بنایا، جس میں اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، قوم ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری رسپانس دیتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے، اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ متعدد دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کے ساتھ ہندوستان کا ناپاک اتحاد: میدان جنگ میں شکست کے بعد دہشتگردی
یہ حملہ نہ صرف ریاستی رٹ پر حملہ ہے، بلکہ بلوچستان کے پرامن عوام کی عزت و حرمت، چادر اور چاردیواری کی پامالی بھی ہے، جلتے گھروں میں خواتین اور بچے محصور ہیں، جس کی ہر ذی شعور شخص مذمت کرتا ہے۔
ریاست پاکستان ایسے بزدل عناصر اور ان کے بیرونی سرپرستوں کو خبردار کرتی ہے کہ دہشتگردی کی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایسے عناصر اور ان کے ہینڈلرز کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند کے ہوشربا انکشافات
یہ بات اب عالمی برادری کے لیے بھی ناقابلِ انکار ہے کہ بھارت بلوچستان میں ریاست مخالف دہشتگردی کو منظم انداز میں ہوا دے رہا ہے، ریاست پاکستان، بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں۔ دشمن کے ہر وار کا جواب اتحاد، قربانی اور عزم سے دیا جائے گا۔