پھیپھڑوں کی جان لیوا بیماری کے خلاف ویکسین منظور

ہفتہ 31 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پھیپھڑوں میں انفیکشن کو روکنے کے لیے 2 نئی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے جس سے لاکھوں زندگیوں کو تحفظ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا خواتین کی نصف تعداد نان اسموکر، پھر عارضے کی وجہ کیا؟

پھیپھڑوں کی نالیوں میں انفیکشن (آر ایس وی) چھوٹے بچوں میں سانس کی شدید بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے جس سے ہر سال 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ایسی 97 فیصد اموات کم اور متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔

اگرچہ ‘آر ایس وی’ ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے، لیکن یہ بہت چھوٹے بالخصوص قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے لیے کہیں زیادہ نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:14 سالہ بچے نے دل کی بیماری کا پتا لگانے والی اے آئی ایپ تیار کرلی

 ‘ڈبلیو ایچ او’ میں حفاظتی ٹیکوں، ویکسین اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والے حیاتیاتی مادوں سے متعلق شعبے کی ڈائریکٹر کیٹ و برائن نے کہا ہے کہ ‘آر ایس وی’ کے باعث نصف سے زیادہ اموات 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں میں ہوتی ہیں۔

حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کا تحفظ

‘ڈبلیو ایچ او’ نے اس مرض کے خلاف جو ویکسین استعمال کرنے کی سفارش کی ہے ان میں ایک حاملہ خواتین کو حمل کے 28 ویں ہفتے سے زچگی تک دی جائے گی تاکہ نومولود بچوں کو بیماری سے تحفظ مل سکے۔

دوسری ویکسین چھوٹے بچوں کے لیے ہے۔ یہ انہیں ایسی اینٹی باڈیز کی صورت میں دی جائے گی جو ایک ہفتہ بعد جسم کو تحفظ مہیا کرنا شروع کر دیتی ہیں اور ان کا اثر پانچ ماہ تک رہتا ہے۔

‘ڈبلیو ایچ او’ نے دنیا بھر میں چھوٹے بچوں کی بڑی تعداد کے ‘آر ایس وی’ سے متاثر ہونے کی وجہ سے تمام ممالک کو سفارش کی ہے کہ وہ دونوں میں سے ایک ویکسین کا بڑے پیمانے پر استعمال یقینی بنائیں۔

کیٹ او برائن کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ‘آر ایس وی’ کے خلاف جنگ میں مثبت نتائج دے سکتی ہیں اور ان کی بدولت مرض کی شدت اور اس سے ہونے والی اموات میں کمی آئے گی اور دنیا بھر میں لاکھوں چھوٹے بچوں کی زندگی کو تحفظ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت