اب بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ کے ای بائیک خریدیں، مگر کیسے؟

ہفتہ 31 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینک الفلاح نے یادیہ (Yadea) کے ساتھ مل کر الیکٹرک بائیک کی خریداری کے لیے ایک جدید اور آسان فنانسنگ پروگرام شروع کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت صارفین یادیہ کی ای بائیک بینک الفلاح کے پرسنل لون کے ذریعے بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ، بیمہ کی پابندیوں یا لین مارکنگ کے خرید سکتے ہیں۔

یہ پیشکش اس وقت کراچی کے زَمزما میں واقع بینک الفلاح کے ڈیجیٹل برانچ کے ذریعے دستیاب ہے، جہاں صارفین ذاتی طور پر گئے بغیر براہ راست ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات کو مزید ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا

اس پروگرام کے اہم فوائد میں ڈاؤن پیمنٹ اور بیمہ کی شرط کا نہ ہونا شامل ہے۔

اس پروگرام کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کی ملکیت کو مزید آسان بنانا ہے تاکہ ایسے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں جو روایتی فنانسنگ کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہش مند صارفین بینک الفلاح کے واٹس ایپ چینل کے ذریعے اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات اور آن لائن درخواست فارم کے لیے بینک الفلاح کی سرکاری ویب سائٹ وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟