وزیراعظم غزہ کی صورتحال پر اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں، حافظ نعیم الرحمان

اتوار 1 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اسلامی ممالک اور فلسطین کے دوست ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حیدرآباد میں اسرائیل انڈیا مردہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ سامراجی طاقتوں ، امریکا ، اسرائیل کے خلاف ہیں، مسلمان حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں ظلم پر کیوں خاموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں کا خواب گریٹر اسرائیل، مسلمان خاموش رہے تو کوئی محفوظ نہیں رہےگا، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلمان حکمران ٹرمپ کی خوشنودی چاہتے ہیں، امریکی صدر عرب ممالک میں بھتہ وصول کرنے آیا تھا، مسلمان حکمرانوں نے ٹرمپ سے اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی جرآت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا پڑے گا، پاکستان انڈیا کے خلاف فتح کے بعد پوری دنیا میں طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے، پاکستان کو کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے عملی اقدام اٹھانے پڑیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف فتح کا بہت جشن منا لیا، اب مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے بڑھا جائے، کشمیر کے مسئلہ کے حل کے بغیر بھارت سے تجارت قبول نہیں، وزیراعظم اسلامی ممالک اور فلسطین کے دوست ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جو جنگ ابھی لڑی گئی یہ 2019 میں ہونی چاہیے تھی، حافظ نعیم الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کا سرپرست ہے، غزہ پر بم نتین یاہو ہی نہیں ٹرمپ بھی پھینک رہا ہے، پاکستان کی حکمران اور اپوزیشن جماعتیں امریکا کی مذمت نہیں کرتیں، ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی واشنگٹن کی مذمت سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ پر خاموش تماشائی ہے، یہ عراق، جنوبی سوڈان کے معاملے پر ایکٹو ہوجاتی ہے، پاکستان چین سے بات کرے ، ترکی سے بات کی جائے، فیلڈ مارشل سے کہتاہوں کردار اداکریں ، آپ جنگ اس لیے جیتے کہ قوم نے آپ کا ساتھ دیا، چاروں صوبوں میں حالات خراب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل