صہیونیوں کا خواب گریٹر اسرائیل، مسلمان خاموش رہے تو کوئی محفوظ نہیں رہےگا، حافظ نعیم الرحمان

اتوار 27 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ارادے خطرناک ہیں، وہ گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے، مسلمان ممالک خاموش رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہےگا۔

لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس نے اسرائیل کو شکست فاش دی ہے، وہ مزاحمتی تنظیم کا مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے بمباری کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ دنیا میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے ماحول بنایا جارہا تھا، لیکن حماس نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فلسطینی قبلہ اول کا تحفظ کررہے ہیں، او آئی سی کو چاہیے کہ غزہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو دہشتگرد سمجھتے ہیں، ہمارے حکمران امریکا سے ڈرتے ہیں اور اس کے سامنے جھکتے ہیں، ان کے اقتدار کی میوزیکل چیئر امریکا کی مرہون منت ہوتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کردیا گیا، آج غزہ کے مسلمان سوال کررہے ہیں کہ کوئی ہماری مدد کو کیوں نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ غزہ کے عوام نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو جگا دیا ہے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں غزہ مظالم: شہباز شریف اور حافظ نعیم کا عالمی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہاکہ بھارت کے خلاف ہم سب ایک ہیں، بھارت آبی جارحیت کرے یا فوجی جارحیت، قوم مقابلہ کرےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

امریکی جنگی ہلاکتوں کا ریکارڈ تبدیل، پینٹاگون کی شفافیت پر نئے سوالات اٹھ گئے

پاکستان کا بحران اور نوجوانوں کی خاموشی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش