کراچی میں نوجوان پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ایک شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار شخص کی موٹر سائیکل سوار شخص پر شدید تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کی وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں ساتھیوں کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔
A motorcyclist was allegedly assaulted in front of his family by a car owner after a road rage incident in the Ittehad Commercial area of DHA Karachi, local media reported.
Police have identified the suspect as Salman Farooqi, CEO of Bionic Films.
According to SSP South… pic.twitter.com/xmXN7jzufV
— Naimat Khan (@NKMalazai) June 2, 2025
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص اپنی بہنوں کے ساتھ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل کی کار سے ٹکر ہوگئی، کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا، موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن بہنوں کی منت سماجت پر بھی نوجوان کو نہیں چھوڑا گیا۔
کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے سلمان فاروقی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، جس کے خیابان اتحاد کمرشل پرقائم دفتر پر بھی پولیس کی ٹیم نےدورہ کیا جہاں سلمان فاروقی موجود نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: بوٹ بیسن میں گاڑی میں مسلح افراد کے تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ کیا ہے؟
قبل ازیں پولیس نے بتایا تھا کہ سلمان فاروقی بائیونک فلمز نامی اشتہاری کمپنی کا سربراہ ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیےمختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاہم اب اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ درج
ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا مقدمہ تھانہ گزری میں ملزم سلمان فاروقی سمیت مسلح گارڈ اور نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا، مقدمہ واقعہ کے عینی شاہد اور اہل علاقہ محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں، تشدد، بلوہ اور ہجوم میں بے عزت کرنے کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کی کارروائی اور مؤقف
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ڈیفینس کے علاقے خیابان اتحاد میں لگژری کار میں سوار شخص کی جانب سے شہری پر تشدد کے واقعہ کے بعد پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے شخص کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے ملزم کی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا نوٹس
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں شہری پر تشدد کے واقعہ کی تفصیلات ایس ایس پی ساؤتھ سے طلب کرلی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، واقعے کی مکمل چھان بین کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے۔