کیا پیٹرول پمپوں پر کیش ادائیگی کی صورت میں اضافی رقم دینا ہوگی؟

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی جانب سے ہر سال بجٹ میں ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں جس سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو سکے۔ کوشش کی جاتی ہے کہ یہ معلوم ہو سکے کون کہاں، کتنی رقم کیسے خرچ کر رہا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں ابھی سے جاری ہیں اور ایک نئی تجویز سامنے آرہی ہے جس کے مطابق پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ذریعے تو مقررہ رقم وصول کی جائے گی مگر کیش ادائیگی کی صورت میں ڈیڑھ سے 3 روپے اضافی رقم ادا کرنا ہوں گے۔ اس وقت یہ طرز ریسٹورنٹ میں لاگو ہے، کھانے کے بل میں کیش میں ادائیگی پر 16 فیصد سیلز ٹیکس جبکہ بینک کارڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کرنے پر صرف 5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ اس طرح مجموعی بل پر 11 فیصد بچت حاصل ہو جاتی ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے ان ڈیجیٹل پے منٹس کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں خاتون 7 مہینوں تک مفت پیٹرول بھرتی رہی، اسٹیشن کو 79 لاکھ کا ٹیکہ

سینیئر صحافی خلیق کیانی کی خبر کے مطابق ایک تجویز یہ سامنے آئی ہے کہ پیٹرول پمپ پر کیش کے ذریعے ادائیگی کرنے پر پیٹرول کی مقررہ قیمت سے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک اضافی وصول کیے جانے فیصلہ کیا جا سکتا ہے اور اس تجویز کو بجٹ میں پیش ہونے والے فائنانس بل کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی خلیق کیانی نے بتایا کہ یہ تجویز پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے ایک سیمینار میں وزارت پٹرولیم، بینکرز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے نمائندوں کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ ملاقات میں زیر بحث آئی جس پر بینکرز اور وزارت پیٹرولیم نے کہاکہ وہ اس تجویز پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں، اس تجویز کا مقصد یہ ہے کہ معلوم ہو سکے کون کہاں کتنا پیٹرول خرید رہا ہے۔

خلیق کیانی نے کہاکہ اس تجویز کا مقصد کسی بھی قسم کا ریونیو ٹارگٹ نہیں ہے۔ جب یہ تجویز پیش کی گئی تو اس میں بتایا گیا کہ اضافی ادائیگیوں کی صورت میں جو اضافی رقم وصول کی جائے گی اس رقم سے تمام صارفین کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ریلیف دیا جائے گا اس طریقہ کار پر بھی کام ابھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم کیش کی صورت میں اضافی جمع کی گئی رقم کو آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے لیے استعمال کر سکے گی، اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا صرف یہ تجویز ہے جسے بجٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ ، پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

انہوں نے کہاکہ تجویز پر اتفاق رائے کی صورت میں اس کا نفاذ پورے ملک پر ہوگا، ہو سکتا ہے کہ ڈیڑھ سے 3 روپے کے درمیان اضافی رقم وصول کرنے کا فیصلہ بجٹ میں ہو جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ