سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو پارٹی میں نیا مل گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کو پارٹی کا پیٹرن انچیف بنا دیا ہے، جس کی بیرسٹر گوہر نے تصدیق بھی کردی۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو پی ٹی آئی میں پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے۔
عمران خان نے خود کو پارٹی کا پیٹرن ان چیف عہدہ دے دیا، بیرسٹر گوہر
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) June 3, 2025
انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا عمران خان کی نمائندگی کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبے میں گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت مخالف احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کی ذمہ داری دی گئی ہے، ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز کو لے کر آگے چلوں گا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق پھر متنازع گفتگو
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے، جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔