بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں اپنے لیے نئے عہدے کا انتخاب کرلیا

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو پارٹی میں نیا مل گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کو پارٹی کا پیٹرن انچیف بنا دیا ہے، جس کی بیرسٹر گوہر نے تصدیق بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو پی ٹی آئی میں پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا عمران خان کی نمائندگی کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبے میں گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت مخالف احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کی ذمہ داری دی گئی ہے، ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز کو لے کر آگے چلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق پھر متنازع گفتگو

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے، جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں