آل ڈمپرز ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور لوکل حکومت کی طرف سے ہماری ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے آلائشیں نہیں اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ہماری 20 سے 25 جو گاڑیاں جلائی گئی ہیں ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، جو ناانصافی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو ٹکر مارنا عام سی بات ہوگئی ہے، اور آئے روز شہری ایسے حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں میں کتنے ہزار ٹن اضافے کا امکان ہے؟
حال ہی میں جب اس طرح کے ٹریفک حادثات میں شدت آئی تو لوگوں نے اس پر شدید احتجاج کیا اور کئی مقامات پر گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔














