غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ کی پٹی میں امداد کی تقسیم کے مقامات کے ارد گرد شہریوں پر مہلک حملوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام امداد کی تقسیم کے مقام کے ارد گرد مسلسل تیسرے دن بھی لوگ مارے گئے۔ آج صبح ہمیں اطلاع ملی ہے کہ درجنوں مزید افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 30 فلسطینی شہید

انہوں نے کہاکہ فلسطینی بھوک سے مررہے ہیں، یا خوراک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں اسرائیل کے حملوں میں مارے جانے کا خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے اہلکار نے مزید کہاکہ یہ عسکری نظام زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے اور امداد کی تقسیم پر بین الاقوامی معیارات کی خلاف ورزی کرتا ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ نے بارہا خبردار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ خوراک کی کمی وجہ سے بھی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ میں امداد 3 ماہ بعد بحال لیکن فراہمی انتہائی کم

اسرائیلی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ان مقامات کو بھی نشانہ بنا رہی ہے جہاں غزہ کے لوگوں میں امداد کی تقسیم ہورہی ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟