بھارتی بیانیہ دفن: سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی کی صورت میں اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی، جس کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ دفن ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن

اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے۔ جبکہ طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی پاکستان کرےگا۔

طالبان کے اثاثے منجمند کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق فیصلے بھی یہی کمیٹی کرےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد پاکستان کو ہر محاذ پر کامیابی مل رہی ہے۔ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست فاش دی ہے۔

اس وقت پاکستان کا سفارتی وفد دنیا کے مختلف ممالک کے دورے پر ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد اس وقت امریکا میں موجود ہے۔

اس سے قبل سفارتی وفد نے اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرکے بھارت کے پاکستان کے خلاف بیانیے کو مسترد کیا، اور اپنا مؤقف سامنے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

سفارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت ملنے سے بھارت کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بیانیہ دفن ہو گیا اور پاکستانی مؤقف کو پذیرائی ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ