عید الاضحیٰ کے موقع پر گیس کب کب میسر ہوگی؟ اعلان ہوگیا

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوئی سدرن گیس نے گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

سوئی سدرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 جون کو گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی، عید کے پہلے دن (بروز ہفتہ 7 جون) گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہو گی.

عید کے پہلے دن 5 بجے کے بعد گیس کی بندش نہیں ہوگی، اس کے علاوہ عید کے دوسرے دن اتوار 8 جون کو سارا دن گیس بند نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ: اسلام آباد میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

عید کے تیسرے دن 9 جون کو رات 12 بجے تک پورا دن گیس کی فراہمی بحال رہے گی، منگل 10 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقات کار بحال ہوجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp