دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

جمعہ 6 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وزیراعظم اور وفد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، جہاں ان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے اور “بنیان مرصوص” آپریشن میں حاصل ہونے والی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی معاشی ترقی، عوامی فلاح اور قومی سلامتی سے متعلق حالیہ کامیابیوں پر بھی رب کریم کا شکر ادا کیا گیا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 5 اور 6 جون کو ہو رہا ہے، جس کے دوران وہ عیدالاضحیٰ بھی سعودی عرب میں گزار رہے ہیں۔

وزیراعظم کی جدہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر روانہ، عید الاضحیٰ سعودی ولی عہد کے ہمراہ منائیں گے

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات طے ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی قیادت کے تعمیری کردار پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟