راولپنڈی: گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کا واقعہ، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

پیر 9 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت مشتاق شاہ، عمران شاہ اور رضوان شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں بسنت ، ڈور پھرنے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

سی پی اور خالد ہمدانی نے ایس پیی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری طرف پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں