راولپنڈی میں بسنت ، ڈور پھرنے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی اور گردونواح میں غیر قانونی طورپر بسنت  کے دوران میں ڈور پھرنے اور فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 3افراد جاں جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر بسنت کا تہوار منایا گیا ۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ کے علاقے میں فائرنگ سے نوجوان ارحم اور موہن پورہ میں میں بچی جاں بحق ہوئی جبکہ نوجوان وقاص گلے پر ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔

پولیس کے مطابق ڈور پھرنے سے 17 اور ہوائی فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوئے جبکہ چھت سے گرنے کے واقعات میں 40کے قریب شہری زخمی ہوئے ، پولیس کی جانب سے 100سے زائد مقدمات بھی درج کیے گئے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پتنگ بازی اور فائرنگ کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس موقع پر ناقص کارکردگی دکھانے پر2 ڈی ایس پی اور3 ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر