عید تعطیلات کے دوران تفریحی مقامات کے لیے کتنی گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں؟

پیر 9 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران تقریباً 19 لاکھ گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اوسطاً ساڑھے 6 لاکھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں نے مختلف تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 22ہزار سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری میں داخل ہوئیں۔

عید کے ایام میں ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو بھرپور سفری سہولیات فراہم کیں۔

ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے

ترجمان نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1800 سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیے: عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟

پولیس ترجمان نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سید ذیشان حیدر کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن میں 730 سے زائد موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔

105ون ویلرز اور 13 ہیوی بائیکس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 914 گاڑیوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد افسران شہریوں کی سہولت کے لیے موجود رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب