’اوقات سے زیادہ مل جائے تو یہی ہوتا ہے‘، رجب بٹ کو تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنی شادی پر بے تحاشا پیسے خرچ کرکے لائم لائٹ میں آنے والے مقبول پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت رجب بٹ ایک بار پھرخبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی بھانجی کے عقیقہ کی تقریب میں دولت کی بڑھ چڑھ کر نمائش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں رجب بٹ اپنے خاندان کے ہمراہ اکلوتی بھانجی آیت زہرا کے عقیقہ میں شامل تھے، اس تقریب میں یوٹیوبر کی فیملی سمیت کئی دیگر دوست احباب بھی شامل تھے جو آیت زہرا پر پیسوں کی برسات کر رہے تھے۔

ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیسہ حلال کا ہوتا تو اس طرح نہ اڑایا جاتا جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ عقیقہ نہیں ہے اور نہ ہی سنت کا طریقہ ہے۔ محسن اکرام نے لکھا کہ دولت کی نمائش کیوں کی جا رہی ہے۔

سدرہ آرائیں لکھتی ہیں کہ کچھ لوگ اتنے ذہنی غریب ہوتے ہیں کہ ان کے پاس صرف پیسے ہی ہوتے ہیں، کئی صارفین نے دولت کی نمود و نمائش پر رجب بٹ اور ان کے خاندان کو جاہل قرار دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب اوقات سے زیادہ مل جائے تو یہی ہوتا ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ عقیقہ پر اڑائے جانے والے پیسے نقلی ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی کے موقع پر ان کے دوست احباب نے بے تحاشاپیسے لٹائے اور مہنگے تحائف بھی دیے گئے جن میں ایک عدد شیر کا بچہ، کلاشنکوف، گولڈ پلیٹڈ آئی فون اور ڈالرز کا گلدستہ بھی شامل تھا۔ ٹک ٹاکر کو غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ اور لائسنس کے بغیر کلاشنکوف رکھنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیاگیا۔ رجب بٹ کی شادی کی تقریب میں دولت کی نمائش پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے