احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ کریش، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر انڈیا کا لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ جانے والا مسافر طیارہ جمعرات کے روز بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد سے روانگی کے چند منٹ بعد حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی سمیت 242  مسافر سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ٹیک آف کے 10 منٹ کے اندر پیش آیا، حادثے کے بعد احمد آباد ایئرپورٹ سے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

بدقسمت پرواز کا نمبر اے آئی 171 تھا اور یہ ایک بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ تھا، فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق یہ طیارہ دسمبر 2013 میں پہلی بار اڑا تھا اور جنوری 2014 میں ایئر انڈیا کو فراہم کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ کمپنی کے شیئرز امریکی اسٹاک مارکیٹ کے پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں6  فیصد سے زائد کمی کا شکار ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہی کریش کرگیا، 242 مسافروں سمیت متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

اپنے ایکس ہینڈل پر فلائٹ ریڈار24 نے حادثے کی ابتدائی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ پروازاے آئی 171  کا ابتدائی اےڈی ایس بی ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ طیارے نے 625 فٹ کی بلندی تک پہنچنے کے بعد اچانک نیچے آنا شروع کیا، اور اس کی رفتار منفی 475 فٹ فی منٹ کی تھی۔

فلائٹ ریڈار نے مزید بتایا کہ طیارے کا سگنل 10:08 بجے صبح مقامی وقت پر غائب ہو گیا، یعنی ٹیک آف کے ایک منٹ سے بھی کم وقت بعد۔

مزید پڑھیں:ایئر انڈیا کا طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی

تاحال ہلاکتوں یا بچنے والوں کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟