ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد مسافر نے کیا قصہ سنایا؟

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا ایک مسافر معزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے، مسافر نے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ کریش: جہاز جس میڈیکل ہاسٹل پر گرا، وہاں کیا گزری؟

بھارت میں احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والا مسافر پرواز کے 30 سیکنڈ بعد گرکر تباہ ہوگیا، جس سے طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

زندہ بچ جانے والا مسافر رمیش وشواش، بھارتی نژاد برطانوی ہے، جس کا کہنا ہے کہ کہ طیارے کے اڑان کے کچھ ہی سیکنڈ بعد محسوس ہوا کہ طیارے میں کچھ گڑبڑ ہے، اس لیے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا دی، مسافر کی سیٹ 11 اے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے

مسافر کا مزید کہنا تھا کہ میں اس طیارے میں اس کا بھائی بھی سفر کررہا تھا،میں نیچے لاشوں پر گرا، جب اٹھا تو دیکھا کہ چاروں طرف لاشیں تھیں، میں گھبراہٹ میں بھاگ رہا تھا کہ کسی نے پکڑ کر ایمبولینس میں بیٹھایا اور اسپتال پہنچایا۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل