وزیراعظم شہباز شریف کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی باحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت اور باحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور ہر ممکن اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پرائم منسٹر آفس سے جاری بیان کے مطابق، دفتر خارجہ میں ایک کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ ایران میں موجود پاکستانی سفارتخانے کو بھی فوری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ زائرین کی سلامتی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: جب تک خطرہ ختم نہ ہو جائے، ایران پر حملے جاری رہیں گے: اسرائیل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زائرین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کی باحفاظت وطن واپسی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے دفتر خارجہ اور تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے اور ایران میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں مسلسل نگرانی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں فضائی حملوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور متعدد ممالک اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور سفری منصوبے موخر کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟