ایران میں اسرائیل کے حملے اسرائیلی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تہران پر اسرائیلی حملوں میں 78 افراد کے شہید، 329 زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا
ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی تفصیلات ویڈیوز کی شکل میں سامنے آئی ہیں۔ موساد کی یہ کارروائیاں ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے تھوڑی دیر پہلے کی تھیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق موساد نے ایران کے مختلف اہم مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جن میں کھلے علاقوں میں موجود زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔
موساد کی خفیہ کارروائیوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا اور ایرانی دار الحکومت تہران کے قریب خفیہ ڈرون بیس آپریٹ کرنا بھی شامل تھا۔
Rare Footage:
⚡️ Mossad agents on Iranian soil.
New videos reveal precision strikes on missile launchers and air defense systems.Israel’s message: No terror infrastructure is out of reach. https://t.co/W3NHPEKDNJ pic.twitter.com/6MHA8vwHuc
— Israel War Room (@IsraelWarRoom) June 13, 2025
اسرائیلی فوج کی جانب موساد کی خفیہ کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو کہ ایک انتہائی غیر معمولی اقدام ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران پر ہونے والا حملہ اسرائیلی فوج اور موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔
مزید پڑھیے: اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری، عالمی برادری کا اظہار تشویش
اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موساد کے ایجنٹس نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس قائم کی جسے اسرائیلی حملے سے کچھ دیر قبل فعال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس بیس سے اڑنے والے ڈرونز سے اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ایرانی میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آلات سے لیس گاڑیاں ایران اسمگل کی گئیں
موساد کے اس خفیہ آپریشن کے لیے ہتھیاروں اور آلات سے لیس گاڑیوں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا۔ ان ہتھیاروں کے ذریعے موساد ایجنٹوں نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو غیر مؤثر کردیا جس کے بعد اسرائیلی طیارے بغیر کسی مزاحمت کے ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق موساد کے ایجنٹس نے وسطی ایران میں اینٹی ایئرکرافٹ تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے: معاہدہ کرلیں ورنہ ملک میں کچھ نہیں بچے گا، ٹرمپ کا ایران کو انتباہ
اسرائیلی میڈیا کے کہنا ہے کہ موساد کے اس خفیہ آپریشن کی منصوبہ بندی ایک طویل عرصے سے کی جارہی تھی اور اس کے لیے اسرائیلی کمانڈوز اور ہتھیاروں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا۔