تہران پر اسرائیلی حملوں میں 78 افرادشہید، 329 زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعے کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 78 افراد شہید اور 329 دیگر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری، عالمی برادری کا اظہار تشویش

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق صوبہ تہران میں صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غیر سرکاری طور پر تعداد 78 اور زخمیوں کی تعداد 329 ہے۔

اسرائیل نے جمعہ کی صبح تقریباً 200 طیاروں کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیے: ایران پر اسرائیلی حملے، بلوچستان پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

ان حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی حکام اور جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

ایران نے اسرائیل کو اس بات پر سخت سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: معاہدہ کرلیں ورنہ ملک میں کچھ نہیں بچے گا، ٹرمپ کا ایران کو انتباہ

ایران کی جانب سے اسرائیل کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار