ابھی نندن کی واپسی قومی سرینڈر تھا، آج بھی اس فیصلے پر شرمندگی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو پاکستان کا ’سرینڈر‘ قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2019 میں بھارتی پائلٹ کی فوری واپسی ایک غلط فیصلہ تھا، جس پر آج بھی افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں ‘عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ ابھی نندن کی جگہ وجاہت سعید خان کو انڈیا کے حوالے کردیتے’

خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مل کر یہ فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کے اندر اندر ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کے مطابق یہ اقدام ہماری عسکری کامیابی کو کمزور کرنے کے مترادف تھا۔

وزیر دفاع نے واضح کیاکہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو کمزور کرتا ہے بلکہ دشمن کو ایک غلط پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اُس وقت بھی اس فیصلے پر شرمندہ تھے، اور آج بھی شرمندہ ہیں۔

اسرائیل سے لاتعلقی کا اعادہ

اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو دہرایا۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں، اس سے کسی بھی سطح پر تعلقات نہیں ہونے چاہییں۔

وزیر دفاع نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ حال ہی میں جو پاکستانی نژاد افراد اسرائیل گئے، انہیں کس نے اسپانسر کیا؟

ایران کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان

ایران سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے ابھینندن کو کس کے کہنے پر چھوڑا؟ فواد چوہدری نے بھید کھول دیا

واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان نے ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے دوران بھارتی جنگی طیارہ مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم امن کے پیغام کے طور پر اُسے بھارت کے حوالے کردیا گیا، جس پر ملکی سطح پر بحث اور تنقید شروع ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی