اسرائیل کا ایران پر ایک اور بڑا حملہ کرنے کا اعلان، نیتن یاہو کی سنگین دھمکیاں

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر ایک اور بڑے حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں ہوں گے۔

نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی اور کہا کہ ایران کو ایسا غیر متوقع اور سخت جواب دیا جائے گا، جس کا اندازہ اس کی قیادت نے کبھی نہیں لگایا ہوگا۔ آیت اللہ کی حکومت کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک

اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو ایران پر ان حملوں کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے حملے بند نہ کیے تو ہم اسے خاکستر کر دیں گے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ کے میجر جنرل ٹومر بار کا کہنا ہے کہ تہران پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے تحت جاری رہیں گے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی جنگی صورتحال

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کیے تھے، جن میں ایرانی فوجی افسران، ایٹمی سائنسدان اور عام شہریوں سمیت 70 سے زیادہ افراد شہید ہوئے تھے۔

جواب میں، ایران نے رات بھر ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ کے تحت 200 سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 91 زخمی ہوئے۔ ایرانی حملوں میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں ایران امریکا جوہری مذاکرات منسوخ، عمان نے تصدیق کردی

ایرانی میزائلوں کے بعد تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت کئی شہروں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے، اور شہری خوف کے مارے بینکروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ