ایران امریکا جوہری مذاکرات منسوخ، عمان نے تصدیق کردی

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں ہونے والے جوہری مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ سفارتکاری اور بات چیت ہے، لیکن بدقسمتی سے حالات اس سمت میں سازگار نہیں رہے اور مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہیں، جوہری مذاکرات کے ثالث عمان کا ردعمل

ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے امریکا پر دوغلی پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن ایک طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کو نظرانداز کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا، اسرائیل کے حالیہ حملوں میں برابر کا شریک ہے، اور ان حالات میں بات چیت بے معنی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں، اس پر ایران جلد فیصلہ کرے گا، تاہم ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ رویے کے دوران بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کی تجویز سے اتفاق

ادھر روسی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے رابطہ کرکے اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری معاملے کا پرامن حل ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے روس اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال فوری سفارتی مداخلت کی متقاضی ہے اور اسرائیلی طاقت کے استعمال سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران اب بھی معاہدہ کرسکتا ہے دیر نہیں ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واضح نہیں ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بچ گیا ہے یا نہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد بھی ایران سے جوہری مذاکرات اتوار کو طے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات ختم، اگلا دور دونوں حکومتوں کی منظوری کامنتظر

انہوں نے کہا کہ میں نے ایران کو رسوائی اور تباہی سے بچانے کی کوشش کی، اسرائیلی حملوں کے بعد علاقائی جنگ پر تشویش نہیں ہے، اسرائیلی حملہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں ناکامی کا نتیجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟