سابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں اتنا گرا بھی نہیں ہوں کہ جو انہوں نے میرے ساتھ کیا اس کے بعد بھی میں احتجاج کے لیے بھاگا پھروں۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس احتجاج کے لیے جو نمونے ہیں، وہ اب احتجاج کریں۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جن نمونوں نے قوم اور پی ٹی آئی کو باور کرایا تھا کہ ہم احتجاج کرسکتے ہیں، وہ اب احتجاج کریں انہیں کس چیز نے روکا ہوا ہے؟
یہ بھی پڑھیے: ’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں البتہٰ ان فتنہ پرور لوگوں سے ہے جو روزانہ ان کے کانوں میں بغض پر مبنی باتیں ڈالتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ 10 دفعہ بھی پیدا ہوجائیں تو احتجاج نہیں کرسکتے۔