سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سینیئر صحافی معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تو مردہ باپ کے انگھوٹے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر معید پیرزادہ کے ویڈیو بیان کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے لکھا کہ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
معید پیرزادہ- آپ بھی آئیں اور ذلیل بھگوروں کی صف میں شامل ہو جائیں۔ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ویسے کیا آپ وہ نہیں ہیں جو ایک مردہ باپ کے انگوٹھے کا نشان دباتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے؟ بدقسمتی سے، ہمارے تمام خود ساختہ پی ٹی آئی سپورٹر یوٹیوبرز چور اور ٹھگ…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) April 20, 2025
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے تمام خود ساختہ پی ٹی آئی سپورٹر و یوٹیوبرز چور اور ٹھگ ہیں۔
واضح رہے کہ معید پیرزادہ نے اپنی گفتگو میں شیر افضل مروت کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر باہر نہیں نکل پا رہا تھا تو شیر افضل مروت ملک بھر میں جلسے کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مجھے تو اسی وقت معلوم ہوگیا تھا کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ جب تک وہ خود عمران خان کے منہ سے یہ بات نہیں سنیں گے تب تک وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔