احفاظ الرحمن ایوارڈ برائے جرأت اظہار معروف صحافی حسین نقی کو دیا جائے گا

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں برس احفاظ الرحمن ایوارڈ برائے جرأت اظہار اور آزادی صحافت معروف صحافی حسین نقی کو دیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں تقریب 6 مئی بروز ہفتہ آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم  نمبر دو میں سہ پہر تین بجے منعقد ہوگی۔

معروف صحافی حسین نقی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023‘ دیا جائے گا۔ اس موقع پر اردو یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے ٹاپ کرنے والے طلبہ کو اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔

تقریب میں مایہ ناز صحافی احفاظ الرحمن کے بارے میں صحافی عمران شیروانی کی تیار کردہ دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔ اس موقع پر امرسندھو اور مظہر عباس اپنا خصوصی مقالہ پیش کریں گے۔

تحریک نسواں کی روحِ رواں شیما کرمانی کی جانب سے احفاظ الرحمن کی نظم پیش کی جائے گی جبکہ تقریب کی نظامت ڈاکٹر ناظر محمود کریں گے۔

احفاظ الرحمن ایوارڈ کی جیوری میں حارث خلیق، ڈاکٹر جعفراحمد، ناصرزیدی، ڈاکٹر ناظرمحمود اور مہ نازرحمن شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار