اسرائیل نے حملہ کرکے زیادتی کی، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین زیادتی کی ہے، ہم ایسے وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی، پاکستان کے جوہری پروگرام اور ملکی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں اس سے قبل کہ دیر ہو جائے ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، ٹرمپ

’ایٹم بم امن کے لیے بنایا، جنگ کے لیے نہیں‘

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی ملک ہے۔ ہم نے یہ ایٹمی ہتھیار جنگ کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے بنائے، یہ ہماری خودمختاری، وقار اور تحفظ کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ دفاعی طاقت کے باوجود پاکستان کو امن، استحکام اور علاقائی ہم آہنگی کا داعی رہنا چاہیے، نہ کہ کسی تنازعے کو ہوا دینے والا ملک بننا چاہیے۔

نواز شریف نے اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران پر کئی اہم سویلین اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں اسپتال، فائر اسٹیشن اور رہائشی عمارات شامل ہیں۔ ان حملوں کے بعد ایران نے بھی تل ابیب پر جوابی کارروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔

’ملک اب مشکلات سے باہر نکلتا دکھائی دے رہا ہے‘

نواز شریف نے ملکی سیاسی منظرنامے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف اور مریم نواز نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں۔ ملک اب ان مشکلات سے باہر نکلتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں پہلے صرف تنزلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں تل ابیب خالی کردیں، ایرانی پاسداران انقلاب کی اسرائیلی شہریوں کو وارننگ

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں اور موجودہ حکومت کو مکمل موقع دیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی