وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت خراب، میو اسپتال میں چیک اپ

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طبیعت خرابی کے باعث لاہور کے میو اسپتال میں چیک اپ کرایا ہے، جہاں ان کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف میو اسپتال پہنچیں، جہاں انہوں نے چیک اپ کے لیے پرچی بنوائی۔ اس کے بعد ان کی ایم آر آئی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کندھے میں تکلیف پر انہیں اسپتال لایا گیا، انہوں نے اصرار کیاکہ میو اسپتال میں ہی چیک اپ کرائیں گی۔ اس موقع پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے کندھے کی شدید تکلیف پر وزیراعلیٰ کو انجکشن لگائے اور ادویات تجویز کیں۔ جس کے بعد وہ روانہ ہوگئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟