موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کا کہنا ہے کہ موساد کی سائٹ پر حملے میں اس نے ایک نیا اور ایسا (اسٹیلتھ) میزائل مارا جس کا سراغ لگانا اسرائیل کے لیے ممکن نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیلی انٹیلیجنس اداروں موساد اور آمان کے مراکز پر براہ راست میزائلوں سے حملہ

ایران کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی انٹیلی جنس تنصیب کو نشانہ بنانے والے حملے میں پہلی بار ایک نئے، ناقابل شناخت میزائل کا استعمال کیا جو کامیابی کے ساتھ امریکا کی مدد سے اسرائیل میں کھڑے کیے گئے فضائی دفاعی نظام میں داخل ہوگیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے منگل کے روز کہا کہ آج کے حملے میں ہم نے ایسے میزائل داغے جنہیں ٹریک یا روکا نہیں جا سکتا تھا۔

اس حملے کو دشمن کے لیے سرپرائز قرار دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل ابھی ایسے کئی حملوں کا سامنا کرے گا۔

مزید پڑھیے: اسرائیل کے حملے سے قبل موساد ایجنٹوں نے ایران میں کیا کارروائی کی؟

بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی تنصیب کے اردگرد بھاری دفاعی تہوں کے باوجود ہدف کو تیر بہدف گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے نے اسرائیل کے دفاعی نظام کی قلعی کھول دی جسے طویل عرصے سے خطے کے سب سے جدید ترین انٹیلی جنس اور سیکیورٹی آلات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے کہا کہ طویل عرصے تک اپنی انٹیلی جنس برتری پر فخر کرنے کے باوجود اب اسرائیل کا ایک سیکیورٹی اور انٹیلی جنس مرکز براہ راست نشانہ بنا۔

مزید پڑھیں: ایران میں موساد کے مبینہ جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل طویل جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج کو ممکنہ دشمنی کے پیش نظر جدید ہتھیار اور سازوسامان فراہم کیا گیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے کہا کہ اس لڑائی میں ہمارے بہت سے جدید نظام ابھی تک استعمال ہی نہیں کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟